امریکہ کی جارحیت یا عالمی امن کا دعویٰ؟
امریکہ نے اس حملے کو "ایک محدود اور ضروری کارروائی" قرار دیا، مگر سوال یہ ہے: کیا کسی خودمختار ملک کی سرزمین پر بغیر اجازت حملہ کرنا عالمی امن کو فروغ دینا ہے؟ یا یہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے؟
امریکہ کے صدر کا یہ کہنا کہ "تمام اہداف کامیابی سے تباہ کیے گئے اور تمام امریکی طیارے محفوظ واپس آ گئے" ایک فوجی فتح کی جھلک ضرور دیتا ہے، لیکن انسانی سطح پر یہ عمل امن کے تمام دعووں کی نفی کرتا ہے۔ ایران کا شدید ردعمل ایران نے اس حملے کو "کھلی جارحیت" اور "جنگی جرم" قرار دیتے ہوئے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ وہ اس کے نتائج کے لیے تیار رہے۔ چند ہی گھنٹوں بعد، ایران نے اسرائیل پر درجنوں میزائل داغے جن میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ ایرانی عوام کی بڑی تعداد نے تہران سے دیگر علاقوں کی جانب نقل مکانی شروع کر دی، جبکہ ملک بھر میں انٹرنیٹ کی معطلی نے ایک خوفناک خاموشی پیدا کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر مکمل کنٹرول کے باوجود، عوامی غصہ کھل کر سامنے آ رہا ہے۔
.png)
.png)