فلسطین سے ایران تک: ایک ہی کہانی یہ سب کچھ آج شروع نہی ہوا۔ برسوں سے اسرائیل نے فلسطینی عوام پر ظلم کیا، انہیں ان کے گھروں سے نکالا، ان کی زمینوں پر قبضہ کیا، اور ہزاروں بے گناہوں کو شہید کیا۔ اب وہی سلسلہ ایران کے خلاف شروع ہو چکا ہے۔ مقصد ایک ہے: مسلم دنیا کو کمزور کرنا، تقسیم کرنا، اور ختم کرنا۔
امتِ مسلمہ کی خاموشی: سب سے بڑا المیہ سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ مسلم ممالک خود ایک دوسرے سے منقسم ہیں۔ کوئی سعودی عرب کی طرف دیکھتا ہے، کوئی ترکی کی۔ کہیں قوم پرستی ہے، کہیں مفادات۔ اور اس تقسیم کا فائدہ صرف دشمن کو ہو رہا ہے۔ اگر امتِ مسلمہ آج ایک آواز ہو جائے، تو نہ صرف فلسطین بچ سکتا ہے بلکہ ایران جیسی قوم بھی سرخرو ہو سکتی ہے۔
آخر میں: سوال ہم سب سے ہے کیا ہم اس وقت کا انتظار کریں جب ظلم ہمارے دروازے تک آ جائے؟
کیا ہم اب بھی خاموش رہیں گے؟
کیا امتِ مسلمہ کے لیے جاگنے کا وقت نہیں آ گیا؟
اگر ہم واقعی امن چاہتے ہیں، تو ہمیں صرف مذمتوں سے آگے بڑھ کر اتحاد، شعور، اور عملی قدم اٹھانے ہوں گے۔
✊ اگر آپ حق کے ساتھ ہیں، تو خاموش نہ رہیں۔ آواز اٹھائیں، حق کا ساتھ دیں۔
.png)
